پاکستان اسٹاک مارکیٹ 18 ارب روپے کا اضافہ

298

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو تیزی کا رجحان رہاتاہم کے ایس ای100انڈیکس 47800پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں18ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ54.32فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے پیٹرولیم ،گیس ،ٹیلی کام سمیت دیگر منافع بخش شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 48ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا تاہم تکنیکی کریکشن کے سبب انڈیکس اس سطح کو برقرا ر نہ رکھ سکا ۔اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کے ایس ای100انڈیکس میں 38.93 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 47834.33 پوائنٹس سے بڑھ کر 47873.26 پوائنٹس پر جا پہنچا اسی طرح40.34پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای آل شیئر ز انڈیکس 32564.80پوائنٹس سے بڑھ کر 32635.14 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم کے ایس ای 30انڈیکس 17.17پوائنٹس کی کمی سے 19210.35پوائنٹس سے کم ہو کر 19193.18پوائنٹس ہو گیا۔ کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 18ارب2کروڑ92لاکھ73ہزار817روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔