پریس کلب ٹنڈوالہٰیار کے سابق صدر سید کرار حسین سپرد خاک

101

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) پریس کلب ٹنڈوالہٰیار کے سابق صدر اور ٹرانسپوٹر سید کرار حسین شاہ حرکت قلب بند ہونے کے سبب انتقال کرگئے جنہیں ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیا سی و سماجی شخصیات کے علاوہ صحافی برادی اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سید کرار شاہ ایک نہایت خوش اخلاق تھے، انہوں نے اپنے دور میں پریس کلب ٹنڈوالہٰیار کی عمارت تعمیر کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سوگواروں میں دو بچے اور ایک بیوہ چھوڑی ہے۔ انتقال پر نیشنل پریس کلب ٹنڈوالہٰیار کے عہدیداروں نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بارگاہ الٰہی میں دعا کی کہ اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔