ریلوے ٹکٹوں پر دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈکیلیے وصولی جاری

77

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان ریلوے میں ٹکٹوں پر دیامربھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ کے تحت رقم وصولی کا سلسلہ تاحال جاری ہے‘مسافروں سے 19 کروڑ روپے سے زاید کا چندہ وصول کیا گیا ہے۔ یہ بات وزیر ریلوے اعظم سواتی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اکانومی درجہ کے مسافروں سے100روپے تک کے کرائے پر ایک روپیہ اس رقم سے زاید پر2 روپے فی مسافر وصول کیا جا رہا ہے‘ ائر کنڈیشنڈدرجے کے مسافروں سے 10روپے فی مسافر وصول کی گئی۔2018ء سے 31مئی 2021ء تک مسافروں سے چندہ کے طورپر19کروڑ روپے سے زاید کی رقم وصول کی گئی اب تک ڈیم فنڈ میں 1کروڑ 76 لاکھ سے زاید رقم منتقل کی گئی ہے‘ 17 کروڑ 37 لاکھ روپے سے زاید کے بقایاجات جلد فنڈ میں منتقل کردیے جائیں گے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ممتاز بھٹو اور دیگر مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔