مریم نواز کی ہنگامہ آرائی کے درج مقدمے کا چالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع

89

لاہور(نمائندہ جسارت)پولیس نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے درج مقدمے کا چالان پراسیکیوشن برانچ میں جمع کرادیا۔ تھانہ چوہنگ پولیس نے 12اگست2020 ء کو نیب آفس ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کیا تھا جس میں مریم نواز،رانا ثنا اللہ، خواجہ برادرن ،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ،جاوید لطیف، پرویز رشید ،دانیال عزیز ،سیف الملوک،خواجہ عمران نزیر سمیت190ملزمان نامزد ہیں۔چالان کے مطابق ملزمان نے مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامی آرائی اور توڑ پھوڑ کی جس کے نتیجے میں 13 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، چالان میں پراسیکیوشنکے 72گواہوں کو شامل کیا گیا ہے۔ نیب کے 3 افسران کو بھی بطور گواہ شامل کیا گیا ہے ۔