پاکستان میں غدار کا لقب پانے والا ہی وفادار ہے،مریم نواز

180

حویلی (آن لائن ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں غدار کا لقب پانے والا ہی وفا دار ہے ۔آزاد کشمیر کے علاقے حویلی میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے ،نواز شریف کشمیر کا مقدمہ لڑیں گے اور جیتیں گے، نواز شریف نے کبھی یہ رونا نہیں رویا کہ مودی میرافون نہیں اٹھاتا، حق کے لیے سامنے آکر مقابلہ کرنا چاہیے،آزاد کشمیر میں ووٹ چوری کرکے کٹھ پتلی حکومت لانے کا فیصلہ ہوچکا ہے، عمران خان اپنی مرضی کا وزیر اعظم لا کر کشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنانا چاہتے ہیں، جعلی لیڈر، جعلی ووٹ، جعلی منصوبے اور جعلی دعوے کرنے والے یاد رکھیں کہ آزاد کشمیر میں تمہارا کوئی دعویٰ نہیں چلے گا،پاکستان میں جس کو غدار کا لقب دیا وہ اتنا ہی وفادار ہے، نواز شریف نے دشمن کے 5 دھماکوں کے جواب میں 6 دھماکے کیے، بھارت سن لے کہ ہم چھین کر رہیں گے آزادی۔