نیب نے مفتاح اسماعیل کیخلاف مشکوک ٹرانزیکشنز کا نیا کیس کھول دیا

94

اسلام آباد (صباح نیوز)نیب نے ن لیگ سندھ کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل احمد کے خلاف مشکوک ٹرانزیکشنز کا نیا کیس کھول دیا۔ مفتاح اسماعیل کے اکائونٹ میں 4 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزایکشن پر انکوائری شروع کردی گئی ۔ نیب ذرائع نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ مفتاح اسماعیل کی وزارت کے دوران 4 ارب روپے کی آمدنی ہوئی۔ نیب کو مفتاح اسماعیل کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی، جس پر انکوائری کا آغاز کیا گیا تو ان کے اکائونٹ میں 4 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کی رپورٹ ہوئی۔ نیب نے مفتاح اسماعیل کے خلاف باقاعدہ انکوائری کی منظوری دے دی ہے اور مفتاح اسماعیل کو سوالنامہ بھجوایا جائے گا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے 4 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزایکشن کے حوالے سے رپورٹ نیب کو بھجوائی گئی تھی۔