مریم نواز نے آزاد کشمیر انتخابات میں ہار تسلیم کر لی ‘ شبلی فراز

97

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز سے اتفاق کرتا ہوں کہ عمران خان اور نواز شریف کا نام ایک ساتھ نہیں لیا جاسکتا۔ مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عدالت عظمیٰ سے سرٹیفائیڈ صادق و امین ہیں جبکہ نواز شریف کو عدالتوں نے اشتہاری قرار دیا ہے ۔سابق وزیراعظم نواز شریف قانون سے بھاگا ہوا ایک اشتہاری ہے۔ آزاد کشمیر میں انتخابی مہمات پر بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ مریم نواز کارکنان کو تیار کر رہی ہیں کہ یہ آزاد کشمیر انتخابات ہار چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے مستند جھوٹ بولا کہ بیرون ملک تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائد اد نہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کے خاندان نے اپنی ذات اور حواریوں کو فائدہ پہنچایا، اس خاندان نے ملک کو مالی و اخلاقی طور پر تباہ کردیا۔