پشاور: ماں کو گھر سے نکالنے والے بیٹے کا14 روزہ ریمانڈ

93

پشاور (اے پی پی) ضعیف العمر ماں کوگھر سے بے دخل کرکے کئی گھنٹوں تک بے یار و مددگار گھر سے باہر بٹھانے والے نافرمان بیٹے کو پشاورکے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 14 روزہ ریمانڈ پر سینٹرل جیل میں پابند سلاسل کردیا۔ پہاڑی پورہ پولیس نے شکیل کے خلاف تحفظ آرڈیننس 2021ء کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا اور عدالت میں پیش کیا۔ ایک ہفتہ قبل پشاورکے رہائشی شکیل نے اپنی بیمار اور ضعیف العمر ماں کوگھر سے بے دخل کردیا تھا، علاقے کے لوگوں نے امدادی ٹیمو ںکو اطلاع دی اور ضعیف العمر خاتون کو سوشل ویلفیئر اور بعد میں شیلٹر ہوم میں منتقل کردیا گیا جہاں سے دوسرا بیٹا ماں کو اپنے گھر لے گیا تاہم وہ اسی رات پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔