افغان سفیر کی بیٹی سے متعلق مریم کا بیان شرم ناک ہے، شہباز گل

105

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ افغان سفیر کی بیٹی کے کیس میں مریم صفدر کا بیان انتہائی غیر ذمے دارانہ، شرمناک اور افسوسناک ہے۔ اپنے ٹوئٹ میں شہبازگل نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے ہی مریم اور ان کے پاپا کو اسپانسر کرنے والا ملک پوری دنیا کے میڈیا کو غلط حقائق پیش کر رہا ہے اور اب مریم کا بیان اپنے اسپانسروں کا گھٹیا ایجنڈا پورا کرنے کی ناکام کوشش ہے۔