نجی جامعہ سے الحاق کردہ کالج کی ڈگری تسلیم نہیں ہوگی‘ ایچ ای سی

87

اسلام آباد (اے پی پی) ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے کہا ہے کہ پاکستان کی کسی نجی جامعہ سے الحاق کردہ کالج کی ڈگری تسلیم نہیں ہوگی‘ طلبہ و طالبات منظور شدہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کی فہرست اور دیگر معلومات کے لیے ویب سائٹ سے رجوع کر یں۔ ایچ ای سی نے کہا کہ ماضی میں شدید بے ضابطگیوں اور معیار تعلیم پر سمجھوتے کے سبب ایچ ای سی نے نجی اعلیٰ تعلیمی اداروں کو کالجز یا دیگر اداروں کو اپنے ساتھ الحاق کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ ایک مرتبہ پھر یہ تنبیہ کی جاتی ہے کہ ایچ ای سی ایسی کسی بھی ڈگری کو جو کہ کسی نجی پاکستانی جامعہ سے الحاق کردہ کالج/ ادارے/ سینٹر سے حاصل کی گئی ہو تسلیم نہیں کرے گا۔