دیربالاسیاحوں کی گاڑی دریا میں جاگری‘2افراد جاں بحق‘3 لاپتا

93

پشاور (اے پی پی)دیربالا پاتراک میں گزشتہ روز کمراٹ جانے والے سیاحوں کی گاڑی دریا میں گرنے کے نتیجے میں2 افراد جا ںبحق جبکہ3 لا پتا ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق گاڑی میں 5 افراد سوار تھے۔ نعشیں آر ایچ سی شرینگل منتقل کر دی گئیں ، ابھی تک نعشوں کی شناخت نہ ہوسکی ہے۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ پانی کا بہائو زیادہ ہونے سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔