برطانیہ کا چین کے حمایت یافتہ گروہوں پر ہیکنگ کا الزام

81

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے الزام عائد کیاہے کہ چینی حکومت کے حمایت یافتہ گروہوں نے مائیکروسافٹ ایکسچینج کے سرور پر سائبر حملے کیے۔ خبررساں اداروں کے مطابق برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہاگیا کہ چینی حکومت کے حمایت یافتہ گروہوں کے ذریعے مائیکروسافٹ ایکسچینج کے سرور پر جلد ہی مزید سائبر حملے ہوسکتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ برطانیہ نے دیگر ممالک میں اپنے ہم خیال افراد کے ساتھ شراکت داری کررکھی ہے۔ انہی ہمدردوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مائیکروسافٹ ایکسچینج سرور تک رسائی حاصل کرنے میں چین کے حمایت یافتہ گروہ ملوث ہیں۔