نیپال: نئے وزیراعظم پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب

79

کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال کے نئے وزیراعظم شیر بہادر پارلیمان سے اعتماد کا ووٹ لینے میں کامیاب ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق 75 سالہ شیر بہادر نے چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا ہے۔ انہوں نے پارلیمان سے 165 ووٹ لیے، جب کہ اعتماد کے لیے 136 ووٹ مطلوب تھے۔ پارلیمان میں ان کے خلاف 83 ووٹ ڈالے گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق شیر بہادر کو ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر فوری طور پر ویکسین کی خریداری کے چیلنج کا سامنا ہے۔