حزب اللہ رہنما کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کو 70 لاکھ ڈالر دینے کا امریکی اعلان

79

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے رہنما سلمان رؤوف سلمان کی گرفتاری میں مدد کرنے والے کے لیے 70 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کردیا۔ واشنگٹن کا کہنا ہے کہ سلمان رؤوف لبنان کے اندراور بیرون ملک دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ امریکی وزارت خارجہ نے اپنی ٹوئٹ میں سلمان کو پکڑنے کے سلسلے میں مدد کرنے والے کے لیے 70 لاکھ ڈالر انعام کا اعلان کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ سلمان کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے شخص کے نام کو خفیہ رکھا جائے گا۔ وزارت خارجہ نے مئی 2019ء میں سلمان کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیا تھا