بھارتی وزیر نے اپنے ساتھ سیلفی کے بدلے 100روپے لینا شروع کردیے

66

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں حکمراں جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والی وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر نے سیلفی لینے کے خواہش مندوں سے فی کس 100 روپے فیس وصول کرنے کا اعلان کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مدھیا پردیش کی وزیر سیاحت کا کہنا ہے کہ سیلفی لینے کے دوران بہت وقت ضائع ہوتا ہے، جس کی وجہ سے بسا اوقات گھنٹوں کی تاخیر کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے اس لیے انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ سیلفی لینے والے کو فیس بھی اداکرنی ہوگی، تاکہ وقت کے ضیاع کی تلافی ہوسکے۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کی 55 سالہ وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر اکثر و بیشتر اپنے متضادات بیانات کی وجہ سے اخبار کی سرخیوں میں رہتی ہیں۔ واضح رہے کہ بی جے پی کے سیاستدان سستی شہرت کے لیے آئے روز مضحکہ خیز بیانات داغتے اور اقدامات کرتے رہتے ہیں۔