روس: مقدمات میں اپوزیشن کی نمایندگی کرنے والا قانونی ادارہ بند

68

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روسی میں حکومتی عتاب کے خوف سے قانونی ماہرین کے گروپ ’کومانڈا انتیس‘ نے اپنا کام بند کر دیا۔ اس گروپ کے ارکان نے کریملن کے ناقد سیاست دان الیکسی ناولنی کو عدالتی کارروائیوں کے دوران قانونی نمایندگی فراہم کی تھی۔ اس گروپ کے ارکان کو خدشہ ہے کہ ان کی طرف سے خدمات کی فراہمی کے باعث روسی حکام اب ان کے خلاف عدالتی کارروائی کر سکتے ہیں۔ روسی دفتر استغاثہ کی درخواست پر حکام نے وکلا کے اس گروپ کی ویب سائٹ بھی بند کر دی ہے۔