نوجوان کو کھیل کے میدان میں بھی ہر ممکن تعاون کریں گے ، قاسم سوری

96

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بلوچستان شہید ظاہر شاہ باکسنگ ٹورنامنٹ کے فائینل مقابلوں میں سینئر کلاس میں بلوچستان نے ونر ٹرافی حاصل کی، یوتھ کلاس کے فا ئنل میں سندھ ٹیم نے ونرٹرافی اپنے نام کرلی، بلوچستان ٹیم نے رنر ٹرافی حاصل کرلی،4 روزہ ٹورنامنٹ کے مقابلے ایوب اسٹیڈیم باکسنگ ارینا کوئٹہ میں منعقد کیئے گئے، مجموعی طور پر 254مرد باکسروں نے حصہ لیا، فائنل میں مہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری تھے۔ انہوں نے مقابلے کے اختتام پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ بلوچستان باکسنگ ایسوسی ایشن نے شاندار ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا، جس میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں نے حصہ لیا، مقابلوں میں یوتھ اور نوجوان کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ باکسنگ کی دنیا میں لیاری کا بہت بڑا نام ہے، جہان اولمپک اور انٹر نیشنل باکسروں نے ملک و قوم کا نام روشن کیا۔