محمد افضل خان ضلع ایبٹ آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سرپرست مقرر

124

ایبٹ آباد (جسارت نیوز) ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت نائب صدر کے پی کے ٹیبل ٹینس شاہد رفیق مغل کے منعقد ہواجس میں سیکریٹری جنرل ایبٹ آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن محمد زاہد ساجد رفیق مغل ناب صدر ایبٹ آباد ٹینس ایسوسی ایشن سید کاشف شاہ پریس سیکریٹری شوکت حسین اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طور پر تحصیل میونسپل آفیسر محمد افضل خان کو ضلع ایبٹ آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کا سرپرست اعلی مقرر کرنے کی درخواست کی گئی جوکہ ٹی ایم او نے منظور لی اور انہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرا ئی اور ساجد رفیق مغل نے انکے نا م پر صوبائی ٹیبل ٹینس چمپئن شپ منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ۔