ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، ملک محمد عامر ڈوگر

158

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیراعظم کے خصوصی معاون (سیاسی امور) اور پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک میں فٹ بال کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کھیلوں کے میدان آباد کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد میں قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپئن شپ کے شاندار انعقاد کے اختتام پر کیا، انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر انجینئر سید اشفاق حسین شاہ، لوکل آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین شاہد شنواری، آگنائزنگ سیکرٹری عادل علی جدون اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے اور جن کی دن رات کاوشوں سے یہ ایونٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، انہوں نے گرائونڈ میں ایبٹ آباد کی عوام کے شوق کو دیکھ کر ان کے جوش ، جذبے اور محبت کو سلام پیش کیا۔