تیمارا زیڈنیسکا نے لوزان لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

122

جنیوا (جسارت نیوز)ٹاپ سیڈ تیمارا زیڈنیسکا نے لوزان لیڈیز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے ویمنز سنگلز فائنل میچ میں فرانسیسی حریف کھلاڑی کلارا بریل کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام لیڈیز اوپن ٹینس میں فائنل میچ میں ٹاپ سیڈ سلوینیا کی تیمارا زیڈنیسکا نے سخت مقابلے کے بعد فرانس کی کلارا بریل کو پہلے سیٹ میں6-4 کی شکست کے باوجود اگلے دونوں اسٹریٹ سیٹس میں 6-7(5-7) اور 1-6 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔