حادثات و پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت 14 جاں بحق

146

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حادثات وپرُ تشدد واقعات میں خاتون اور بچی سمیت 14افراد جاں بحق بچی سمیت 16افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق تیسر ٹاؤن اللہ بخش گوٹھ میں فائرنگ سے دلاور نامی شخص جاں بحق ہوگیا ، قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔بلدیہ ٹائون ناردرن بائی پاس پر ناول خان مارکیٹ میں خالی گودام سے ایک شخص کی لاش ملی ،مقتول کی شناخت30سالہ خلیل احمد ولد میر احمد کے نام سے کی گئی ۔ بوٹ بیسن تھانے کی حدود سے 70سالہ شخص کی نامعلوم لاش برآمد ہوئی۔سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود بسمہ اللہ مارکیٹ نیو سبزی منڈی کے قریب سے 40سالہ شخص کی لاش ملی ، سمندر میں ڈوب کر4سالہ بچی ایمان نور دختر غلام مصطفی جاںبحق ہوگی۔اجمیر نگری تھانے کی حدود نارتھ کراچی کریلا موڑکے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 44سالہ شخص جاںبحق ہو گیا ،پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا، متوفی کی شناخت کامران ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی ،،سپرہائی وے بحریہ ٹائو ن کے گیٹ کے قریب ٹرک نے موٹرسائیکل سوار 55 سالہ شخص کو کچل دیا ، سپر ہائی وے پر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا،کو رنگی ویٹا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، کورنگی کراسنگ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، سپر ہائی وے ڈاٹسن گاڑی الٹنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے، سٹی کورٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 60سالہ ہاجرہ بی بی نامی خاتون جاں بحق ہوگئی ۔نیو کراچی میں گھر کی چھت سے پراسرار طور پر گر کر سالہ ارسلان قریشی جاں بحق ہوگیا۔گلستان جوہر بلاک 18پر فیو چوک کے قریب فلیٹ میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ سرجانی میںکرنٹ لگنے سے 28 سالہ افضال ولد اقبال جاںبحق ہوگیا ۔