باربورا کریجکووا نے پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

83

پراگ (جسارت نیوز)جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس ا سٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈ باربورا کریجکووا نے پراگ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔25 سالہ ایونٹ کی سیکنڈ سیڈ باربورا کریجکووا نے ویمنز سنگلز فائنل میں ہم وطن جمہوریہ چیک کی ٹریزا مارٹینکووا کو شکست دیکر تیسرا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ڈبلیو ٹی اے کے زیر اہتمام پراگ اوپن کے فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی نامور ٹینس اسٹار اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈ باربورا کریجکووا نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن جمہوریہ چیک کی ٹریزا مارٹینکووا کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی ۔