انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 26جولائی سے شروع ہوں گے،سعید الدین

167

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء بروز پیر 26 جولائی 2021ء سے شروع ہورہے ہیں جن میں تقریباً ایک لاکھ 12 ہزار 600 طلبہ شریک ہوں گے۔ کراچی کے امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ144نافذ کر دی گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 66 امتحانی مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں پُرامن امتحانات کے انعقاد کیٍلیے رینجرز اور پولیس سے الرٹ رہنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ انٹر بورڈ کراچی کے چیئرمین ڈاکٹر سعید الدین نے پیر کو بورڈ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہ میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ امتحانات میں نقل روکنے کیٍلیے بورڈ کی جانب سے سینئر اساتذہ پر مشتمل 16 سپر ویجی لینس ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔