الخدمت چرم قربانی مہم کے سلسلے میں رضا کار بچوں کی رجسٹریشن

154

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نارتھ ناظم آباد آئی بلاک کے زیر اہتمام الخدمت چرم قربانی مہم کے سلسلے میں رضا کار بچوں کی رجسٹریشن کے لیے کیمپ لگایا گیا۔ناظم حلقہ صلاح الدین نے کہاکہ عوام سے الخدمت کے لیے قربانی کے جانور کی کھال مانگنے کے لیے موبائل وین سے اپیل کی جار ہی ہے۔بچوں میں الخدمت کے خصوصی غبارے بھی تقسیم کیے گئے۔ چرم قربانی مہم کے سلسلے میں رضاکاربچوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے۔