بے روزگاری کیسے ختم کی جاسکتی ہے؟

94

زندگی کو خوشگوار اور پرسکون بنانے کے لیے روزگاربہت ضروری ہے۔لیکن آج کل روز گار ملنا بہت مشکل ہوگیاہے۔ جسکی وجہ سے معاشرے میں بیروزگاری اور جرائم کی شرح میںآئے دن اضافہ ہو رہا ہے۔ جس معاشرے میںچوری ،رشوت،لوٹ مار،دھوکادہی عام ہو اس کی ترقی کی راہ مسدود ہوجاتی ہے اورمعاشرہ زوال کاشکارہونے لگتاہے۔ حال ہی میں ہم نے دیکھا کہ کورونا وائرس کی وبا نے کس طرح لوگوں کے روزگار کو متاثر کیا اور کئی لوگ روزگار کی تلاش میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ روزگار کا براہ راست تعلق طلب سے ہے۔ طلب ہوگی تو اس کو پورا کرنے کے لیے پیداوار ہوگی، جس کے لیے سرمایہ کاری کرنا ہوگی‘ اور سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس لیے معیشت کاپہیہ چلانے کے لیے ایسے طریقے اپنانے کی ضرورت ہے جس سے بازار میں طلب بڑھے۔ حکومت کو چاہیے کہ لوگوں کومعاشی آگہی کے ساتھ بے روزگاری پرقابوپانے کے مواقع فراہم کرے۔
تحریر:اکرام اشفاق:سندھ مدرسۃ الاسلام یونیورسٹی