قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر فیڈریشن مبارکباد کی مستحق ہے، سردار نوید حیدر

171

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر و نائب صدر پاکستان فٹ بال فیڈریشن سردار نوید حیدر نے کہا ہے کہ قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان فٹ بال فیڈیریشن کے تمام عہدیداران اور منتظمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے پیغام میں کہا کہ انجینئر سیداشفاق حسین شاہ اور ر ملک محمد عامر ڈوگر اور ان کی ٹیم نے ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لئے دن رات ایک کی، سردار نوید حیدر نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل نوید اکرم، ایسوسی ایشن سیکرٹری سوہیب حسن ، ڈائریکٹر (مقابلہ جات) ارشد عمر ضیااور پی ایس او ٹو صدر سید شرافت حسین بخاری کی چیمپئن شپ کو کامیاب بنانے کے لئے کاوشوں کو بھی سراہتے ہوئے تعریف کی ،انہوں نے بلوچستان بازیگرز کی ٹیم کو قومی چیمپئن بننے پرمبارکباد بھی دی،واضح رہے کہ چیمپئن شپ میں بلوچستان بازیگر نے پہلی، خیبرایگلز نے دوسری اور کے پی کے فالکن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چیمپئن شپ میں12 ٹیموں نے حصہ لیا۔