عمرہ اجازت نامے کب جاری ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان

280

حج ادائیگی کے بعد 25 جولائی سے عمرہ اجازت نامے جاری کیے جائیں گے۔

سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط نے اعلان کیا ہے کہ حج مکمل ہونے کے بعد ‏‏15 ذی الحجہ بروز اتوار سے عمرہ کھول دیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 25 جولائی سے ابتدائی طور پر یومیہ بنیادوں پر 20 ہزار عمرہ اجازت نامے جاری ‏کیے جائیں گے۔

نائب وزیر کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں اندرون ملک موجود شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو ہی ‏عمرہ اجازت نامے جاری ہوں گے۔

ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عبدالفتاح مشاط کا کہنا تھا کہ عمرہ اجازت ناموں کی تعداد میں ‏بتدریج اضافہ کیا جائے گا اور یومیہ عمرہ زائرین کی تعداد 20 ہزار تک پہنچ جائے گی۔