وزیراعظم عمران خان کی معاملے کی فوری تحقیقات کی ہدایت

118

اوکاڑہ میں معذور بچی کے ساتھ زیادتی کی مبینہ کوشش کے معاملے کا وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچی کی والدہ نے سٹیزن پورٹل پر  معاملے کی شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ تفتیشی افسر نے واقعے کی تحقیقات کے لیے  رشوت لی۔

شکایت موصول ہونے پر وزیراعظم عمران نے معاملے کا  نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے ڈلیوری یونٹ کو ڈی پی او اوکاڑہ کو فوری کارروائی کی ہدایت کی  جب کہ ڈی پی او او کاڑہ نے متعلقہ تفتیشی کو معطل کر دیا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔