‘جمال خاشقجی سمیت کئی صحافیوں کے فون اسرائیلی سافٹ ویئر سے ہیک ہوئے’

330

مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی کا فون اسرائیلی سافٹ ویئر سے ہیک کیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سافٹ ویئر سے صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی جاسوسی کے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔

عالمی سطح پر ہونے والی تحقیقات میں نئے انکشافات کیے گئے ہیں۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ 37صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور بزنس ایگزیکٹوز کے ٹیلی فون ہیک کئے گئے۔

مقتول سعودی صحافی جمال خاشقجی اور ان کی منگیتر کا ٹیلی فون بھی اسرائیلی سافٹ ویئر سے ہیک کیا گیا۔

بائیڈن انتظامیہ کی رپورٹ میں 2018 میں ترکی میں ہوئے صحافی جمال خاشقجی کے قتل میں کا حکم دینے والے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو مجرم قرار دینے کے باوجود بائیڈن انتظامیہ اُن پر کسی قسم کی کوئی پابندی عائد نہیں کرے گی۔

امریکی محکمہ خزانہ نے سعودی انٹلیجنس اور سعودی ریپڈ فورس کے سابق نائب سربراہ جنرل احمد العسیری اور ایک سینئر سعودی عہدیدار پر پابندی عائد کررہے ہیں۔

ادارے کے سکریٹری جینیٹ ییلن نے اپنے بیان میں کہا کہ جمال خاشقجی کے قتل میں براہِ راست ملوث ہونے پر محکمہ سعودی عرب کی ریپڈ فورس اور ایک اور سینئر سعودی عہدیدار پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے رہا ہے۔