عرب امارات میں کار کی نمبر پلیٹ 28 کروڑ میں فروخت

409

اماراتی شہری نے کار کی نمبر پلیٹ 28 کروڑ میں خریدلی-

متحدہ عرب امارات کے تاجر نے کار کی نمبر پلیٹ نیلامی کے دوران 28 کروڑ روپے میں خریدلی۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظہبی میں ایک گاڑیوں کی نمبر پلیٹ کی نیلامی کی تقریب ہوئی جس میں گاڑیوں کے 60 کے قریب منفرد گولڈن نمبرز فروخت کے لیے رکھے گئے۔

نیلامی کی تقریب کے دوران اماراتی تاجر نے گاڑی کی نمبر پلیٹ جو صرف ایک ہی نمبر’2‘ پر مشتمل تھی 10 ملین درہم میں خریدلی جو کہ پاکستانی روپے کے حساب سے 28 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

نمبر پلیٹ کی بولی 5 ملین درہم سے شروع ہوئی تھی جو 10 ملین درہم پر ختم ہوئی جس کو اماراتی تاجر احمد المرزوخی نے خریدا۔ نمبر پلیٹ کی قیمت پاکستانی پیسوں میں 28 کروڑ 67 لاکھ 28 ہزار اور 480 روپے بنتی ہے۔

اماراتی تاجر نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں نے اس نمبر پلیٹ کو حاصل کیا اور چاہتا ہوں کہ میرے پیسے فلاحی کاموں کے لیے خرچ ہوں۔