گھروں کی چھتوں پر جانور پالنے اور کرین سے اتارنے پر پابندی لگانے کا عندیہ

275

کراچی: محکمہ لائیو اسٹاک نے گھروں کی چھتوں پر جانور پالنے اور کرین سے اتارنے کوغیر قانونی قرار دے دیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک نے چھتوں پے پالنےوالے جانوروں پر پابندی عائد کرنے کیلیے کمشنر کراچی کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ چھتوں پر پالنے والے جانوروں کو عید کے موقع پر کرین کی مدد سے نیچے اتارا جاتا ہے، جس میں اکثر اوقات جانور مرجاتے ہیں یا پھر زخمی ہوجاتے ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی میں کئی علاقوں میں بقرعید پر دکھاوا کرنے کیلیے رات کی تاریکی میں جانوروں کو چھتوں پر چڑھایا جاتا ہے اور دن کی روشنی میں جم غفیر کی موجودگی میں کرین کی مدد سے جانوروں کو اتارا جاتاہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال بھی ایک جانور کرین سے اتارتے ہوئے نیچے گرکر مرگیا تھا، جس کے بعد لائیو اسٹاک نے چھتوں سے جانور اتارنے پر پابندی لگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔