عیدالاضحیٰ کیلیے محکمہ داخلہ سندھ کی گائیڈ لائنز جاری

287

کراچی: عیدالاضحیٰ کیلیے محکمہ داخلہ سندھ نے گائیڈ لائنز جاری کردیں، عید کے دن ایک مقام پر مختلف اوقات میں ایک سے زائد اجتماعات کیے جائیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  عیدالاضحیٰ کیلیے محکمہ داخلہ سندھ  کی جانب سے جاری کردہ  گائیڈ لائنز  میں کہا گیا ہے کہ نماز عید کھلے میدان میں کی جائے، نماز عید کے لیے آنے والوں کو تھرمل اسکینز سے گزارا جائے۔

جاری کردہ  گائیڈ لائنز  میں مزید کہا ہے کہ شہری جانور کو ذبح کرتے وقت بھی ایس اوپیز کا خصوصی خیال رکھیں اور گلے ملنے سے گریز کریں۔