چینی باشندوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، آرمی چیف

328

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چین کےسفیر نونگ رونگ  نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف نے داسو واقعے  میں جانی نقصان پر چینی حکومت اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ تعلقات کوانتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ   نے  پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سکیورٹی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہم امن کے لیے کام کر رہے ہیں۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لیے مستحکم رہنے کی ضرورت ہے،  ملاقات میں  خطے میں امن واستحکام کے لیے ہم آہنگی پر اتفاق کیاگیا۔