سپرہائی وے پرفائرنگ سے 25سالہ شخص جاں بحق

70

کراچی (نمائندہ جسارت) اتوارکو فائرنگ اور ٹریفک حادثات میں2افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ،تفصیلات کے مطابق سپرہائی وے جمالی گوٹھ گراﺅنڈ کے قریب مسلح افراد نے افرا د کرکے 25سالہ خدا بخش ولد گل محمد کوشدید زخمی کردیا جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ واقعہ کی اطلاع پر سچل پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر وہاںسے شواہد جمع کرنے کے ساتھ ساتھ عینی شاہدین کے بیانات بھی لیے پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔ڈیفنس فیز 8 میں معین خان اکیڈمی کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں 33سالہ راہ گیر صداقت ولد حامد رضاجاں بحق ہوگیا،حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔نارتھ ناظم آباد بلاک بی میں واقع حنیف ہسپتال کے قریب گھر سے 60 سالہ رخشندہ ز وجہ سلطان ایک لاش برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق لاش پر کسی قسم کے زخم یا تشدد کا نشان نہیں موت بظاہر طبعی معلوم ہوتی تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹمارٹم کے بعد علم میں آسکے گی۔ ، گڈاپ تھانے کی حدود میںسپرہائی وے ہونے والے ٹریفک حادثے میں 28سالہ فیضان حیدر ولد علی حیدر جاںبحق ہوگیا گڈاپ پولیس نے لاش اسپتال منتقل کردی ۔