واسا اور حیسکو نے عوام کی زندگی اجیرن کردی،سلیم قریشی

158

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر سلیم الدین قریشی نے کنوینر سب کمیٹیز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیسکو، بلدیاتی ادارے، واسا، اور ضلعی انتظامیہ عید قرباں کے موقع پر مربوط اقدامات کریں بالخصوص حیسکو اپنا قبلہ د±رست کرے کیونکہ تھوڑی سی بارش میں حیسکو کے دعوے دھرے رہ جاتے ہیں اور بجلی کا نظام نہ صرف تہس نہس ہوجاتا ہے بلکہ مرمت کے نام پر کئی کئی گھنٹوں بجلی بندش کسی طرح بھی قرین انصاف نہیں۔ جہاں ٹرانسفارمرز خراب ہیں ا±ن علاقوں میں نئے ٹرانسفارمرز کی تنصیب کی جائیں کہ کئی علاقوں میں اَب بھی بجلی غائب ہے اور ا±ن علاقوں کے رہائشی احتجاج کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ا±نہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنی تمام تر ذمہ داریاں انجام دیں، جہاں گندگی کے ڈھیر لگے ہوں ا±ن جگہوں کو صاف کرائیں اور جہاں کچرا کنڈیاں قائم ہیں ا±ن کو خالی کروایا جائے تاکہ عید پر قربانی کے جانوروں کی الائیشیں ا±ن میں ڈالی جائیں نہ کے روڈوں اور گلیوں میں پڑی نظر آئیں۔ واسا حکام کی جانب سے شہر حیدرآباد کی عوام پینے کے پانی سے محروم ہے اور جہاں پانی کی فراہمی جاری ہے وہاں گرد آلود اور بدبودار پانی فراہم کیا جارہا ہے۔ جگہ جگہ سیوریج کا گندا پانی کھڑے ہونے کے سبب پیدل چلنا د±شوار ہوگیا ہے۔ ا±نہوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس قیادت سے بھی مطالبہ کیا کہ شہر حیدرآباد میں عید پر امن و امان کی فضاءکو قائم کیا جائے تاکہ کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ تمام کنوینرز حضرات اپنی اپنی سب کمیٹیوں میں بہت اچھا کام کررہے ہیں۔ اِس موقع پر سینئر نائب صدر محمد الطاف میمن، سابق صدر محمد اکرم انصاری، کنوینرز سب کمیٹیز سکندر علی راجپوت، محمد الناصر، پرویز فہیم نوروالا، محمد فہد میاں، شان سہگل، محمد نعیم شیخ، محمد وسیم قریشی، محمد سہیل احمد قریشی، محمد ایوب شیخ، احمد حسین شیخ، محمد شریف پونجانی، محمد سہیل میمن، شیخ شوکت علی، محمد اصغر خلجی، محمد سلیم خان، رمیز الدین احمد، ڈاکٹر اسماعیل نامی، کشور کمار بھاٹیا، گرمکھداس ودیگر موجود تھے۔