الخدمت رضا کار پوری تیاری کے ساتھ برسات میں کام کرینگے‘عبدالحفیظ

147

کراچی(پ ر)الخدمت نے کبھی بھی پریشانی اور مشکلات کی گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑا ہے۔الخدمت کے رضاکاروں کو تمام تر حفاظتی ساز وسامان کے ساتھ آراستہ کیا گیا ہے۔ایک آدمی کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے سیکریٹری عبدالحفیظ نے الخدمت ہسپتال کورنگی آڈیٹوریم میں الخدمت کے رضاکاروں کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پرالخدمت ضلع کورنگی ڈیزاسٹر سیل کے نگراں سید آصف علی،نائب امیر ضلع محمد شفیق اور الخدمت ڈیزاسٹر سیل کراچی کے اسسٹنٹ سرفراز شیخ نے بھی خطاب کیا۔الخدمت نے سیلاب زدگان اور زلزلہ زدگان کے عملی طورپرریلیف کا جو کام کیا ہے اسے بین الاقوامی سطح پر بھی سراہاگیا ہے۔نائب امیر محمد شفیق نے کہا کہ الخدمت کے رضا کار اللہ کی خوشنودی کے لیے بندگان خدا کی خدمت کے لیے میدان عمل میں اترتے ہیں۔کراچی میں گزشتہ کئی سالوں سے تباہ کن بارشیں ہورہی ہیں ،ہزاروں افراد بارش اور ٹریفک میں پھنس جاتے ہیں۔الخدمت کے رضاروں نے اس موقع پر عوام کی جو خدمت کی ہے وہ قابل تعریف ہے۔الخدمت کراچی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے اسسٹنٹ سرفراز شیخ نے اس موقع پر الخدمت ضلع کورنگی کے رضاکاروں کو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ الخدمت نے اپنے تمام رضا کاروں کوبھرپور سیفٹی سے آراستہ کر دیا۔