پی ٹی آئی حیدرآباد کے سینئر رہنما جمشید علی شیخ کی ممتاز بھٹو کے انتقال پر تعزیت

106

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے سینئر رہنما جمشید علی شیخ نے پی ٹی آئی سندھ کے سابق صدر امیر بخش بھٹو کے والد اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ نواب سردار ممتاز علی بھٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حیدرآباد کے کارکنان اور ذمے داران مرحوم کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے۔