نالوں پر کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت بند کرائی جائے، عدنان دیسوالی

83

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن اینٹی کرائم فورم ڈسٹرکٹ حیدرآباد کا اجلاس جنرل سیکرٹری عدنان دیسوالی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کامران راجپوت، عبدالحفیظ شیخ،خالد میمن و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر عدنان دیسوالی نے کہا کہ حیدرآباد شہر کو لاوارث بنا دیا گیا شہر میں ڈرگ اتھارٹی اور فوڈ ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے شہر میں متعدد جگہوں پر تعفن پھیلاتے ہوئے نالوں پرچائے کی ہوٹلیں اور کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت متعدد بیماریوں کو پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں تو دوسری جانب انسانی روپ میں چھپے بھیڑیے ایکسپائر اور سیمپلز کی ادویات کے کاروبار دھڑلے سے جاری ہیں اور ملک کی بیشتر پکوان آئل بنانے والی کمپنیاں بالخصوص موسم گرما میں پکوان آئل میں مضر صحت اولین آئل کی ملاوٹ کرکے اربوں روپوں کی کرپشن کے ساتھ انسانی جانوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کرتی ہیں عدالت عظمیٰ سمیت تمام ارباب اختیار جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر کارروائی عمل میں لا کر انسانی زندگیوں کو بچائیں۔