سندھ ملاح فورم یوتھ ونگ یوسی گجو کے صدر الطاف علی ملاح منتخب

196

ٹھٹھہ( نمائندہ جسارت)سندھ ملاح فورم یوتھ ونگ یوسی گجو کا اجلاس سندھ ملاح فورم کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاڈا آدم گندرو کی صدارت میں گجو شہر میں منعقد ہوا جس میں ضلع ٹھٹھہ کے صدر محمد ایوب ملاح، تعلقہ میرپور ساکرو کے صدر محمد عیدن ملاح کامریڈ عبدالقادر ملاح صدام حسین ملاح، ادریس، الطاف علی، اشرف، علی حسن، شہباز گل، وفا شہباز، ایاز ملاح، حسین، نور خان، ایوب عرف ایاز، مبارک نور الدین، علی اکبر، کامران سمیت ملاح برادری کے نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کرکے سندھ ملاح فورم یوتھ ونگ یوسی گجو کی نئی کابینہ کا انتخاب کیا گیا، جس کے صدر الطاف علی ملاح، سینئر نائب صدر اشرف ملاح، نائب صدر علی حسن ملاح، جنرل سیکرٹری وفا شہباز علی ملاح، ڈپٹی جنرل سیکرٹری رونق حسین ملاح، جوائنٹ سیکرٹری کامران ملاح خزانچی ایاز علی ملاح، آفس سیکرٹری شہباز گل ملاح، انفارمیشن سیکرٹری عمران ملاح، پریس سیکرٹری عظیم ملاح کو منتخب کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملاح رہنما ڈاڈا آدم گندرو، محمد ایوب ملاح، محمد عیدن ملاح اور دیگر نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ سمیت پورے سندھ میں ملاح برادری کے نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لیے یوتھ ونگ بنائی جارہی ہے تاکہ نوجوان آگے آکر اپنی برادری سمیت مظلوم افراد کی خدمت کرنے کے ساتھ ان کے مسائل کو حل کراسکیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہاتھوں سے پانی کی قلت، مہنگائی، بے روزگاری، بے امنی پیدا کردی گئی ہے، جس کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں، الٹا پیٹرول مہنگا کرکے عوام سے ان کے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہی گیروں کے وسیلوں پر ہونے والے قبضوں سمیت ان کو بنیادی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے وہ سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملاح برادری کے روزگار کے وسیلوں پر ہونے والے قبضے خالی کرا کر ماہی گیروں کو بنیادی سہولیات مہیا کرنے کے سمیت پانی کی قلت ختم کرکے مہنگائی پر کنٹرول کیا جائے۔