جیکب آباد ، شوہر نے معمولی بات پر بیوی کو لاٹھیاں مار کر قتل کردیا

195

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں تین بچوں کی ماں کو ظالم شوہر نے معمولی بات پر لاٹھیاں مار کر قتل کرنے کے بعد فرار۔ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کے تھانہ میرپور برڑو کے قصبہ بگن برڑو میں تین بچوں کی ماں اجمیر خاتون کو ظالم شوہر عبدالرزاق نے معمولی بات پر لاٹھیاں مار مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔ اطلاع پر پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش تعلقہ اسپتال پہنچائی جہاں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کی وجہ سے لاش جیکب آباد اسپتال منتقل کی گئی، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے اور نہ واقع کا مقدمہ در ج ہو سکا ہے۔