حیدرآباد ،نادرا آرمری لائسنس برانچ بنیادی مسائل کا شکار

265

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) شہباز بلڈنگ حیدرآباد کمشنر دفتر کے دوسرے فلور پر قائم نادرا آرمری لائسنس حیدرآباد برانچ قائم ہونے کے باوجود بنیادی مسائل کا اس وقت شکار بنی ہوئی ہے۔ نادرا لائسنس آفس حیدرآباد کے اندر گزشتہ 15 روز سے انٹرنیٹ نیٹ کی سہولت جو کہ ہوم ڈپارٹمنٹ کراچی سے جڑی ہونے کی وجہ سے سروس بند ہونے سے لائسنس بنانے کا سلسلہ بند ہو کر رہ گیا ہے۔ جبکہ نادرا دفتر کے اندر تین کمپیوٹر اور ایک عدد سرور کمپیوٹر مانٹیرنگ رکھا گیا ہے جس سے درخوست گزار کے لائسنس سے جڑی تمام اہم تفصیلات ڈیٹا ہوم ڈپارٹمنٹ بھیجا جاتا ہے، پر اس ایک کمرے میں ایئر کنڈیشن ضلع حکومت حیدرآباد کی جانب سے نہ لگانے کی وجہ سے اس سرور مشین کی ہیٹ اپ سے جلنے کا خدشہ موجود ہے۔ اس سرور مشین کی مالیت پانچ لاکھ کی ہے جبکہ اسٹاف کے لیے باتھ روم کی سہولت نہ بھی ناپید ہے جبکہ دفتر کی صفائی کے لیے نہ سوئپر نہ ہی پیون مقرر کیا گیا ہے، لائسنس بنوانے کے لیے آنے والے عوام کے لیے نہ بیٹھنے اور پینے کا کوئی انتظام کیا گیا ہے جس سے لائسنس برانچ کا کام تعطل کا شکار بنا ہوا ہے۔ ہم کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد جوکہ اس برانچ کے سربراہ ہیں سے اپیل کرتے ہیں کہ نادرا لائسنس برانچ حیدرآباد کو تمام جدید سہولت دی جائیں تاکہ حیدرآباد کی لائسنس برانچ باقاعدگی سے اپنا کام جاری رکھ پائے۔ یہ بات آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے صوبائی اطلاعات سیکرٹری شاہد سومرو، سرفراز علی راجپوت، ضلع حیدرآباد کے صدر لالا علی بخش پٹھان نے برانچ کا دورہ کرنے کے بعد ورکروں سے ملاقات کرتے ہوئے پریس بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس حیدرآباد کے اندر آرمری لائسنس بنوانے کے لیے عوام پریشان ہورہے ہیں۔ اگر انٹر نیٹ ورک اور دیگر سہولت فوری دے کر عوام کو لائسنس کے اجراء میں رکاوٹ فوری ختم کی جائے۔