پیر پگارا کی والدہ کی تعزیت کے لیے رہنمائوں کی آمد

173

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل تعلقہ لطیف آباد حیدرآباد کے زیر اہتمام فاتحہ اور ایصال ثواب کا اہتمام، حروں کے روحانی پیشوا اور پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر سید صبغت اللہ شاہ راشدی (پیر سائیں پگارا) اور صوبائی صدر پیر سید صدرالدین شاہ راشدی (یونس سائیں) کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل تعلقہ لطیف ضلع حیدرآباد میں دعا اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ ضلع حیدرآباد کے جنرل سیکرٹری رفیق مگسی نے خصوصی طورپر شرکت کی جبکہ سید ماجد شاہ، ندیم آزاد، لالا معشو خان، ماجد گاہوں، فراز راجپوت، شہزاد شیخ، ذاکر میمن، ربنواز، عبدالجبار یوسفزئی، راجہ کورائی، عبید خان، طارق، حفیظ شیخ اور دیگر کارکنان و ذمے داران موجود تھے۔ ایصال ثواب کے سلسلے میں آیت کریمہ کا ورد کیا گیا۔ آخر میں تعلقہ لطیف آباد کے چیف آرگنائزر قاضی امین نے مرحومہ کے بلندی درجات اور لواحقین کے صبر کے لیے دعا کروائی۔ مسلم لیگ فنکشنل ضلع حیدرآباد کی تین دن تک سیاسی سرگرمیاں معطل رہیں۔