حیدرآباد،عید الاضحیٰ کی آمد ،شہری بجلی اور پانی سے محروم

98

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عیدالاضحی کی آمد آمد شہری، بجلی اور پانی سے محروم، عید کے موقع پر بھی عوام بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم، پریشان حال شہری سراپا احتجاج ، شہر کے درجنوں ٹرانسفارمر خراب جبکہ، الیاس آباد، کچا قلعہ، امانی شاہ کالونی، حالی روڈ، امریکن کوارٹر میں کئی روز سے بجلی کا بحران ہے، میمن سب ڈویژن کے SDO اور لائن سپرنٹنڈنٹ کیخلاف عامر شاہ گلی کے لوگ سرے گھاٹ چوک پر احتجاج کررہے ہیں۔ چار دن سے بجلی نہیں، واپڈا کا عملہ کوئی رابطہ نہیں کررہا، علاقے کے لوگ شدید غصے میں ہیں اور ساتھ ہی اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، خدارا حکام نوٹس لیں اور میمن سب ڈویژن کے ایس ڈی او اور اہل ایس کیخلاف فوری کارروائی کریں۔ پریٹ آباد میں امیر حمزہ مسجد والا خراب ٹرانسفارمر حیسکو اہلکار اتار کر لے گئے۔ 6 دن گزرنے پر اب تک نہیں لگایا۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فی الفور لگایا جائے۔ یونٹ نمبر چار، دس، لطیف آباد (حیدرآباد) و دیگر ملحقہ علاقوں میں بجلی گزشتہ رات سے بند ہے۔ لطیف آباد نمبر 5 میں محمدی اسپتال کے قریب پانچ روز سے ٹرانسفارمر خراب ہے۔ بی سیکشن تھانے کے سامنے بجلی کی بندش کیخلاف یونٹ نمبر 10 کے عوام احتجاج کرتے ہوئے ٹائر نذر آتش کیے اور ٹریفک جام کردی جبکہ بھٹائی چوک پر بھی احتجاج کیا گیا۔ دوسری جانب شہر کے متعدد علاقوں میں گزشتہ 25 دن سے پینے کا پانی ناپید، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ پمپنگ اسٹیشن واسا ہالہ ناکہ کی انتظامیہ خواب خرگوش میں مصروف۔ فیضان مدینہ مدرسہ آفندی ٹاؤن روڈ، ٹنڈو طیب کے رہائشی اور نمازیوں کو وضو کرنے تک کا پانی میسر نہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی واسا اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فوری نوٹس لے کر پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ایک ہفتے سے پھلیلی تانگہ چوک کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کیخلاف پریشان عوام نے پھلیلی پل کو بلاک کرکے احتجاج کیا، جس کے باعث دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ حیسکو کا بوسیدہ نظام پھلیلی تھانہ چوک کے پاس لگا ٹرانسفارمر ایک ہفتہ سے خراب علاقہ کربلا بن گیا ایکسین پھلیلی اور ایس ڈی او ناکام دونوں افسران صرف کنڈوں کی کمائی میں مصروف پھلیلی اور اسکے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی ترسیل کا نظام بری طرح متاثر، مذکورہ ایکسیئن اپنے آفس کے ساتھ ٹنڈو میر محمود میں سے کنڈا سسٹم ختم کرنے میں بھی ناکام، صارفین کے فون بھی اٹینڈ نہیں کرتے۔ علاقہ ایم این نے صلاح الدین، ناصر قریشی اور راشد خلجی بھی لوگوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام۔ وفاق کی جانب سے بھیجے گئے نئے حیسکو چیف بھی اپنی کارکردگی دکھانے میں ناکام علاقہ مکینوں کا وزیر اعظم عمران خان وفاقی وزیر حماد اظہر اور گورنر سندھ سے ایکشن لینے کا مطالبہ۔