سی آئی اے جامشورو کی موبائل سے65 کلو چرس برآمد

152

جامشورو( مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی جانے والی سی آئی اے جامشورو کی موبائل سے 65 کلو چرس پکڑی گئی، واقعے میں ملوث 5 اہل کاروں کو گرفتار کرکے انچارج سمیت 38اہلکاروںکو معطل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جامشورو سے کراچی جانے والی سی آئی اے جامشورو کی موبائل سے 65کلو چرس برآمدہوئی، انچارج سی آئی اے کا دعویٰ ہے کہ چرس جانچ کے لیے بھیجی گئی تھی تاہم سی آئی اے پولیس سینٹر میں چرس سمیت موبائل اور عملے سے متعلق روانگی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔ ایس ایس پی کے مطابق سی آئی اے جامشورو کے انچارج سرور ہالیپوٹہ سمیت 38 سی آئی اے کے اہلکاروں کو معطل کرکے سی آئی اے سینٹر سیل کردیا گیا جبکہ 5 اہلکاروں کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے لیے 2 ڈی ایس پیز سمیت 7 افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو سی آئی اے سینٹر کے ریکارڈ اورضبط کی گئی منشیات سمیت دیگر سامان کی چھان بین کرے گی۔