سی آئی وندر کی کارروائی، ہیوی موٹرسائیکل برآمد ،ملزم گرفتار

115

لسبیلہ( نمائندہ جسارت)سی آئی وندر کی کارروائی دوران اسنپ چیکنگ نان کسٹم ہیوی ہنڈا موٹر سائیکل برآمد ،ملزم گرفتار، مقدمہ درج، مزید تفتیش شروع ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ طارق الٰہی،ایڈیشنل ایس پی لسبیلہ صدام حسین خاصخیلی،کی ہدایت پر ڈی ایس پی سی آئی ملک عبدالستار کی زیر نگرانی میں انچارج سی آئی اے وندر خالد حسین مگسی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران اسنپ چیکنگ ملزم ناصر ولد عبدالعزیز قوم اچکزئی سکنہ قلعہ عبداللہ کے قبضے سے ایک نان کسٹم پیڈ ہیوی ہنڈا موٹرسائیکل برآمد،ملزم گرفتار مقدمہ درج مزید تفتیش شروع کردی۔انچارج سی آئی اے وندر خالدحسین مگسی نے باتیا کہ جرائم پیشہ و دیگر کرائم میں ملوث عناصر کیلیے یہاں کی زمین تنگ کرکے رکھ دی ہے ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔