اسداللہ بھٹو کی سکھر، روہڑی ،شکار پور آمد، مختلف مقامات پرا ظہار تعزیت

120

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسداللہ بھٹو نے سکھر روہڑی ،شکار پورکے مختلف مقامات پر مرحومین کے لواحقین سے اظہار افسوس و تعزیت کیا۔انہوں نے روہڑی میں رکن جماعت اسلامی روہڑی مرحوم ابراہیم کے انتقال پر ان کے صاحبزادے ضیا سے افسوس و تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر مولانا سلطان احمد لاشاری امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر،محمد اکرم راجپوت قیم جماعت اسلامی ضلع سکھر،آصف علی قریشی امیر جماعت اسلامی روہڑی بھی موجود تھے۔ سکھر میں انہوں نے مرحوم عبدالعزیز شیخ عرف ڈاڈاسائیں کی وفات پر ان کے بھائیوں مسرور احمدشیخ ،مقبول احمد شیخ ،محبوب احمد شیخ سے اظہارِ افسوس و تعزیت کیا،صوبائی رہنما مولانا حزب اللہ جکھرو، امیر ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔آمین ، علاوہ ازین اسدا للہ بھٹو نے شکار پور میں ممتاز عالم دین مرحوم قاری نثار احمد کی وفات پر ان کے صاحبزادوں قاری زبیر احمد اور خلیل احمد سے تعزیت کا اظہارکیا۔صوبائی رہنما حزب اللہ جکھرو،امیر ضلع شکار پورعبدالرحمن منگریوبھی ہمراہ تھے۔علاوہ ازیں اسداللہ بھٹو نے شکار پور میںپروفیسر اسرار احمد علوی کی وفات پران کے ورثا عدیل احمد و زبیر احمد سے تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے۔آمین ،اسداللہ بھٹو نے شکار پور میں اسرار احمد سومرو سے انکے بھائی کی وفات پر تعزیت کی ، مزید براں اسد اللہ بھٹو نے خاوند بخش پنہوڑ سے والدہ کی وفات پر اظہا ر افسوس و تعزیت کیا ۔ اس موقع پرصوبائی رہنما مولانا حزب اللہ جکھرو،امیر ضلع عبدالرحمن منگریو، حافظ نیاز احمدبھٹی، عبدالقادر ابڑو،علی اصغر پہوڑ بھی ساتھ تھے۔