وزیراعلیٰ ،گورنر بلوچستان و دیگر کا ممتاز بھٹو کے انتقال پر اظہار تعزیت

237

لسبیلہ(نمائندہ جسارت)وزیراعلی نواب بلوچستان جام کمال خان، گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا،وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو، کا بزرگ سیاستدان و سابق گورنر سندھ ممتاز بھٹو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار ممتاز علی بھٹو کی وفات کا سن کر افسوس ہوا مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ سے تعزیت کرتا ہوں ہم مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلی بلوچستان ، گورنر بلوچستان ، وزیر داخلہ بلوچستان کی مرحوم کے درجات کی بلندی کیلیے دعاکی۔