جے آئی یوتھ ضلع سکھر کی جانب سے روہڑی کے نئے حلقے کا قیام

210

سکھر( نمائندہ جسارت)جے آئی یوتھ ضلع سکھر کی جانب سے روہڑی کے ایک نئے حلقے میں نوجوانوں کا ایک پروگرام منعقد ہوا، پروگرام میں امیر جماعت اسلامی ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری اور اور صدر جے آئی یوتھ ضلع سکھر عبد الحمید تنیو نے خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر سلطان لاشاری اور عبدالحمید تنیو نے خطاب کرتے ہوئے نئے حلقہ کے قیام پر جے آئی کے عہدیداران و علاقہ نوجوانوں کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی یوتھ کو یونٹ اور یوسی سطح تک منظم کیا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں انہیں متحد کر کے تعمیرپاکستان کیلیے مثبت سرگرمیوںو اصلاحی کردار کی جانب راغب کیا جائیگا۔