جماعت اسلامی خواتین رہنماؤں کی ممنون حسین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

61

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کراچی کی رہنما فرحت اقبال اورحمیرا خالد نے سابق صدر ممنون حسین کے اہل خانہ سے تعزیت کی ،درس قرآن دیا اور مرحوم کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی۔دریں اثناء ناظمہ کراچی اسما سفیر نے بھی سابق صدر کے انتقال پر تعزیت کی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔