پہلی عید اسپیشل ٹرین آج کراچی سٹی اسٹیشن سے دوپہر ایک بجے روانہ ہوگی

151

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے کی طرف سے عیدالاضحی پر عوام کی سہولت کے لیے پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے (آج) 19 جولائی کو دوپہر ایک بجے روانہ ہوگی جو اگلے روز دوپہر 2 بجکر 35 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی سے 24 جولائی کو دن 11 بجے روانہ ہوکر اگلے روز دوپہر ایک بجکر 30 منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ دونوں عید اسپیشل ٹرینیں11 اکانومی کلاس کوچز پر مشتمل ہوں گی۔